بہاولپور(سٹی رپورٹر)بہاولپورمیں ایک گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیانشیبی علاقے پانی سے بھرگئے پوراشہر کیچڑسے لت پت ہوگیانکاسی آب کانظام درہم برہم پانی نکالنے کیلئے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کیے گئے گزشتہ روز شام کوہونیوالی ایک موسلادھار بارش نے جہاں گرمی کازور توڑ دیا وہاں شہرمیں نشیبی علاقوں اور سٹرکوں پر ندیوں کی شکل میں پانی جمع ہونے سے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھل گیا بہاولپور کی اہم شاہراہ سرکلرروڈ پانی میں ڈوبی رہی اسی طرح کمشنر آفس، ٹی ایم اے سٹی اوربغدادروڈ، حماتیاں، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن بی، اسلامی کالونی اور اندرون شہر زنانہ ہسپتال روڈ، طبیہ کالج کے سامنے پانی ندی نالوں کی شکل میں جمع ہوگیا ، شہری گھروں میں محصور ہوگئے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال سٹرکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، شہریوں نے نکاسی اب کاانتظام نہ کرنے پر انتظامیہ کے رویہ پراظہار افسوس کیاہے۔