• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ، مختلف وارداتوں نقدی، زیورات اورقیمتی اشیاء چوری

گجرات(نمائندہ جنگ) سرائے عالمگیر کے محلہ فیضان مدینہ سے چور محمد یوسف کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ70ہزارروپے، 4موبائل فون، 5تولے زیورات اور گرم کمبل وغیرہ، تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں پیروشاہ سے ندیم مشتاق، آفاق مشتاق دیگر 4ساتھیوں کے ہمراہ محمد عارف کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور سگریٹ،جلالپورجٹاں روڈ پر ایک فارمیسی سے چور40ہزارروپے مالیتی ادویات وغیرہ اور تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں چک سکندر سے رضا وغیرہ فرحت عمر کے گھر سے نقدی اور موبائل فون جبکہ تھانہ کنجاہ کے گاؤں سندھار سے قیصر نواز وغیرہ مسجد سے یو پی ایس اور بیٹریاں وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔
تازہ ترین