شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ مال نے جنڈیالہ روڈ پر اربوں روپے مالیت کی املاک ان کے اصل مالکان کو دلوانے کی کارروائی شروع کردی ہے اورآبادی کارخانہ گوپال سنگھ کی تقریبا34کنال اراضی میں بنے ہوئے مکانات کے مکینوں کی فہرست تیار کرنے کی اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے ہدایت جاری کردی ہے اوراس مقصدکے لیے ایک 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس کے ممبران میں تحصیلدار نائب تحصیلدار قانون گو اور اربن پٹواری شامل ہیں یہ کمیٹی عدالت عالیہ کے احکامات کی بناپر تشکیل دی گئی ہے۔