شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ تعلیم شیخوپورہ میں ایجوکیٹرز کے کیڈر ای ایس ای سائنس و میتھ کی بھرتیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور اس بارے میں گاؤں مدار کے نوجوان محمد عظیم نے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں رٹ پٹشن دائر کردی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ پٹیشنر نے ایک پرائیویٹ یونیورسٹی سے ایم اے کیا جس کو ڈسٹرکٹ ایکرٹمنٹ نے تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے میں میرٹ پرآنے کے باوجود بھرتی کے حق سے محروم ہوں۔