سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں ایف ایس سی فزکس کے عملی امتحانات میں نقل مافیا کی وجہ سے محنتی ولائق بچوں کی حق تلفی جبکہ سفارشی طلبا کو مبینہ طور پر تین سے پانچ سو روپیہ لیکر نقل کرانے والے عارف نامی گیٹ کیپر کے علاوہ نگران عملہ کے اہلکاروں سنیل اور عدیل سے کی جانے والی انکوئری رپورٹ کے حصول کیلئےڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال کلویا نےگورنمنٹ مرے کالج پہنچنے کے بعد رابط پر انہوں نے بتایا کہ پرنسپل جاوید اختر کے لاہور میں ہونے کے باعث مجھے انکوئری کا علم نہیںٍ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنیٹر کے انچارج شاہد محمود نے پرنسپل کو کالج کے اہلکاروں کے خلاف نقل کروانے کی شکایت کی تھی۔ یادر ہے کہ اس سلسلہ میں ایف ایس سی کے طالب علم احمد علی رول نمبر 135057،شاہزیب 135050،آفتاب رضا 135071 ،غلام رضا 135056، احمد عظیم نے پرو فیسر اشفاق احمد کو بھی تحریری شکایت کی تھی۔