• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،جے یو آئی رہنما عصر خان کا بیٹا عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

صوابی(نمائندہ جنگ)ضلع کونسل صوابی کے نائب ناظم اور جے یو آئی کے رہنما حاجی عصر خان کا نوجوان بیٹا عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔متوفی کو بدھ کی صبح د س بجے مانکی میں آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اٹھارہ سالہ عرفان نے منگل کو بھائی کے ساتھ تکرار کے بعد پستول سے فائرنگ کر کے خود کوشدید زخمی کر دیا تھا ۔جس کو پہلے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور بعدازاں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شب گیارہ بجے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
تازہ ترین