امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتےہیں کہ پاناماکیس کا فیصلہ عوام کےحق میں ہو،حقیقی جمہوریت کےلیےاحتساب ضروری ہے، چاہتے ہیں سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے۔
پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرا ج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت بھی ہو اور احتساب بھی۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کےلیےاحتساب ضروری ہے، حکمرانوں نے اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں دئیے۔عوام جلدکرپٹ لوگوں کوجیلوں اوردیانتدارلوگوں کواقتدارمیں دیکھیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ قرضے معاف کرانے والوں کا کڑا احتساب ہو، قوم غریب ہورہی ہے اور حکمران مالدار ہورہے ہیں،اقتدارمیں آکراختیارات کواپنےمقاصدکے لئے استعمال کرناغلط ہے۔
انہوں نےکہا کہ ایک مرغی بھی اتنےانڈےنہیں دیتی جتنےشاہی خاندان نےکارخانےبنالیے، ملکی خزانہ خالی ہورہا ہے اوروزیرخزانہ کاخزانہ بھررہاہے، ہم چاہتےہیں کہ حکومت اورکاروبار علیحدہ ہوناچاہیے،حکومت کہتی ہے ہمارے پاس دستاویزات ہیں، تو وہ پیش کرے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اقتدارکو عوام کی بھلائی کے بجائے اپنے کاروبار کے لئے استعمال کیا جانا افسوسناک ہے، قرضے لےکرمعاف کرانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاناماکیس میں ملوث تمام افرادکااحتساب چاہتےہیں، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کوکرپشن فری اورجمہوری پاکستان ملے۔