• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ممنون کا لاہور سے راولپنڈی تک ٹرین سے سفر

President Mamnoon Travelled From Lahore To Rawalpindi On Train

صدر ممنون حسین نے لاہور سے راولپنڈی تک ٹرین سے سفر کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ٹرین سے سفر کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگ ریلوے سے سفر کریں گے۔

صدر ممنون حسین نے راولپنڈی پہنچنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی کوششوں سے ریلوے کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عام شہری کوپیغام دےرہاہوں ریلوےکاسفرمحفوظ بھی ہے آرام دہ بھی ہے، ریل کے سفر میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا تعلق حکومت سے ہے، وزیر ریلوے موجود ہیں وہی اس کا جواب دیں گے۔

صدر ممنون سے پاناما کے معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پاناما کی بات کرنے کا موقع نہیں ،ریلوے کے سفر پر بات کریں، ڈیڑھ سال پہلے اس حوالے سے بیان دیا تھا، ابھی تو بہت کچھ ہونا، ذرا انتظار کیجیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے سے تو سفر کرتا رہتا ہوں ریلوے سے پہلے بار سفر کیا ہے، میرے سفر کا مقصد تھا کہ عوام کا اعتماد اور زیادہ بڑھے۔

 

تازہ ترین