• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اولمپئن حنیف خان کی قیادت میں سندھ خواتین ہاکی ونگ کے معاملات کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر سیکریٹری سندھ ہاکی فیڈریشن ارم بخاری کو ہر قسم کے انتظامی اور مالی معاملات دیکھنے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر شاہین فاطمہ اور لاڑکانہ کی رابعہ اعوان کو چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی ہیں جو سندھ کی دو جونیئر اور دو سینئر ہاکی ٹیموں کو تشکیل دیں گی جو نیشنل چیمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کریں گی۔دریں اثناءقومی انڈر18گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے لئےسندھ کی ٹیم کے لئے ٹرائلز کراچی اور سکھر میں ہوں گے سلیکشن کمیٹی میں گلفراز احمد خان چیئرمین، ماہیہ معین ممبر، نازلی آصف ممبر اور نعیم احمد کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین