• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی تشدد کیس،عمران اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسپکٹر غلام مصطفیٰ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے جبکہ ایک بار پھر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، ایٹی سی جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، ایس ایس پی عصمت اللہ بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

سماعت کے موقع پرکیس کے مرکزی گواہ انسپکٹر غلام مصطفی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے مرکزی ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری کی درخواست کی تھی، اس کے لئے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرنے کے بعد تفتیش شروع کی گئی ، تفتیش میں شواہد ملنے کے بعد میں نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست دی لیکن اس پر کوئی عملدر آمد نہ ہوا۔انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی پر حملے اور ملازمین پر تشدد پر چیئرمین پیمرا سے واقعے کی سی ڈی طلب کی گئی۔

تازہ ترین