• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اخلاقی شاعری پر ملیشیا میں معروف گانے ڈسپسیٹو پر پابندی عائد

Todays Print

کوالالمپور(ایجنسیاں)ملیشیامیں سرکاری براڈ کاسٹرز پر مشہور گانے ڈسپسیٹو چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ حکام کے مطابق اس گانے میں ”غیر اخلاقی“ شاعری کی وجہ سے شکایات موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ایک سینیئر وزیر نے کہا کہ اس گانے کےری مکس جس میں کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر شامل ہیں کو غیر اسلامی سمجھا جا رہا ہے۔

ملیشیا میں سنسرشپ کے سخت قوانین ہیں اور ماضی میں حساس مواد پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔پورٹوریکن گلوکار لوئیس فونسی کا گانا ڈسپسیٹو سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا گانا بن چکا ہے۔ اسے پچھلے چھ ماہ میں دنیا بھر میں 4 عشاریہ 6 بلین بارا سٹریم کیا گیا۔ملیشیا کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات صالح سعید کیرواک نے بتایا کہ ڈسپسیٹو کسی بھی سرکاری براڈکاسٹ اسٹیشن پر نہیں چلے گا کیونکہ ہمیں عوام کی طرف سے شکایات ملی ہیں۔انہوں نے اس گانے کے بارے میں مزید کہا کہ اس کی شاعری سننے کے قابل نہیں۔

تازہ ترین