• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے تجارت میں ترقی کے وسیع امکانا ت ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آکسفورڈ کیمرج ٹرسٹ نے آکس بریج کا انعقاد کیا جس میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈیو مہمان خصوصی تھے ۔ آکس بریج کے سیکرٹری جنرل ارشد اللہ خان نے اس لیکچر کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کئے، برطانوی ہائی کمشنر 1947سے اس کے پیٹرن رہے ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ  میں آپ سے مخاطب ہوں اور میری بات چیت کا موضوع پاکستان اور برطانیہ کے 70سال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی سترہویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور یہ دونوںملکوں کے درمیان تاریخی  اعتبار سے بہترین موقع ہے ۔ اور اس سے زیادہ اہم ہے کہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھ سکتےہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانوی نژاد پاکستانی برطانیہ  کے سیاسی ، اقتصادی اور کھیلوںکے شعبوں میں شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلق رکھتے ہیں ۔برطانیہ تعلیم کے شعبے میں 8سو ملین پائونڈ کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تجارت میں ترقی کے وسیع امکانا ت ہیں۔ 

تازہ ترین