مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پہلے اصلاحات پھر الیکشن کا مطالبہ کردیا ۔
لاہور میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر انتخابی نتائج کوئی نہیں مانے گا، اگرپاناما کیس فیصلے کے بعد الیکشن ہوں تو بھی پہلے مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ متفقہ اصلاحات کے بغیر الیکشن کی ق لیگ سمیت تمام ہی جماعتیں مخالفت کریں گی۔