بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ ، لورا لائی اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے 5 کیمپ تباہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور لورا لائی میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقے میں بھی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے5 کیمپ تباہ کردیے گئے جبکہ 7کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔