کر اچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق کو ر کمانڈر ،ڈی جی رینجرز لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ ملک میں باسکٹ بال کھیل جوکہ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اسکے ملک میں فروغ کے لئے جو مدد اپنی اور افواج پاکستان کی جانب سے کر سکتاہوں کر ونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 15 روزسمر باسکٹ بال کو چنگ کیمپ کی تقریب تقسیم انعامات سے آ را م باغ باسکٹ بال کورٹ پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مجھے میڈیا کے ذریعے کر اچی میں باسکٹ بال کھیل کی خبر یں ملتی رہی ہیں لیکن آج یہاں آکر اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھنے کا موقع ملا انہوں کہا کہ میں فوج میں باسکٹ بال کھیل کا کھلاڑی رہا اور میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں کوشش کر ونگا کہ کر اچی میں رینجرز اور فوج کے کھیلوں کی ہر سرگرمی میں باسکٹ بال کھیل کو شامل کر ادے ، انہوں نے کیمپ کے کو آرڈنیٹر ممتاز احمدکو اپنی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ طور پر 23 ہزارروپے کا نقد انعام دیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میرے دورصدارت میں ایک سال میں13 ٹورنامنٹس منعقد ہوئے ایک پشاور اور میر پورخاص کا دورہ ہوا اور دوسرے سال کاآغاز اس کیمپ سے ہوا ،فیڈریشن نے کراچی کو نومبر میں انٹرڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کی مزبانی دی ہے جس کو بے مثال انداز میں منعقد کرینگے اس موقع پر کیمپ کمانڈ نٹ انٹرنیشنل عندالناصر ، ایس او اےکے نائب انجنیئر محفوظ الحق ، سیکریٹری احمدعلی راجپوت نے بھی خطاب کیا ۔