• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کا گوادر میں نہ کوئی پراجیکٹ ہے نہ ہی پلاننگ زیرغور

 اسلام آباد (حنیف خالد)بحریہ ٹائون پرائیوٹ لمیٹڈ کا گوادر میں نہ کوئی پراجیکٹ ہے اور نہ ہی کسی پراجیکٹ کی پلاننگ زیرِغور ہے۔ پلاٹس کی خریدو فروخت کے علاوہ تعمیراتی شعبے یا ڈویلپمنٹ میں بھی بحریہ ٹائون کا نام کسی بھی طرح استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کچھ مفاد پرست عناصر غیرقانونی طور پر بحریہ ٹائون اور ملک ریاض حسین صاحب کا نام استعمال کرکے اس علاقے میں خریدو فروخت کر رہے ہیں جو قانوناََ جرم ہے۔  گوادر میں بحریہ ٹائون کے نام سے نہ تو کوئی پراجیکٹ بنایا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی پراجیکٹ کی پلاننگ فی الحال زیرِ غور ہے۔ ایسے کسی بھی جعلی پراجیکٹ میں کی گئی کسی بھی انوسٹمنٹ یا خریدو فروخت کا ذمہ دار بحریہ ٹائون نہیں ہوگا۔ بحریہ ٹائون پرائیوٹ لیمیٹڈ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ ہے جو کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور نوابشاہ میں شاندار رہائشی منصوبوں کا خالق ہے۔ حال ہی میں دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ جعلساز بحریہ ٹائون کی کاروباری ساکھ کو ناجائز استعمال کر کے گوادر میں پراجیکٹس کے نام پر عوام سے رقم بٹورنے کی کو شش کررہے ہیں۔ عوام کے بھرپور اعتماد کے حامل بحریہ ٹائون کے نام کا ایسا استعمال ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے جب ایسے ہی کچھ اخباری اشتہاروں اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو بحریہ ٹائون کے نام نہاد منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی۔ دھوکہ دہی، جعل سازی اور جھوٹ پر مبنی ایسی کاروباری بددیانتی کی بیخ کنی کیلئے پاکستان میں موجود متعلقہ سرکاری ادارے اپنا کردار پوری دلجمعی سے ادا نہیں کرتے ہیں جس کے سبب معصوم عوام کا معاشی استحصال ہوتا ہے۔ ان حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے فراڈ عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی اطلاع کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے پاکستان میں بزنس میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنایا جائے جو کہ ایک ترقی پذیر ملک کے معاشی مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔ 

تازہ ترین