لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان ریلویز میں ری سٹرکچرنگ کا تاریخی کام اسی برس مکمل کیاجائے۔ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویزخواجہ سعدرفیق کاکہناتھا کہ ریلوے ملازمین نے ان کی کال پر لبیک کہااوردم توڑتی ہوئی ریلوے کو دوبارہ زندگی دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کرکام کیا ۔