• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chaudhry Nisar Cancelled Todays Press Conference

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمر کی تکلیف کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناسازطبیعت ہے، میڈیا سے درخواست ہے پریس کانفرنس کےالتوا پرقیاس آرائی سے گریز کرے۔

ترجمان نے کہا کہ آج ملتوی ہونے والی پریس کانفرنس کل شام پانچ بجے کی جائے گی، پریس کانفرنس کے التوا کو کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ پریس کانفرنس میں وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے درمیان ناراضی ہے، وزیر داخلہ کو منانے کے لئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی گئی مگر وہ ناکام لوٹی، اس ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ ان کا موقف اصولی ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

تازہ ترین