قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کی نیوز کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ بتادی، کہاکہ دباؤ چوہدری نثار کے لیے اینٹی بائیوٹک ثابت ہوا۔
سکھر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفٰے کا مطالبہ صرف پی پی کا نہیں ساری قوم کا ہے، عہدہ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ وزیراعظم کی سیاست ہے۔
ان کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10میں بہت کچھ ہے ،اگر نواز شریف جاتے ہیں توعمران بھی پکے جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈرنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل فیصلے پر تبصرہ نہیں کر نا چاہیے ،پی ٹی آئی کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے ، وزیراعظم کے گرد موجود نواجونوں سے خود چوہدری نثار بھی پریشان ہیں۔
خورشید شاہ نے نواز شریف کو ایک بار پھر مشورہ دیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں کیونکہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تو ان کو جانا پڑے گا اورپھروزیراعظم کے پاس کچھ نہیں بچے گا،اب یہ نواز شریف کی مرضی ہے کہ وہ استعفیٰ دیں یا نہ دیں ۔
ان کا کہناتھاکہ اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہیں تو پھرانتخابی اصلاحات ختم ہو جائیں گی۔
چوہدری نثار کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے گرد جو نوجوان سیاست دان ہیں ان کے الٹے سیدھے بیانات سے چوہدری نثار بھی پریشان ہیں،دعا کرتا ہوں کہ نثار کی طبیعت ٹھیک ہو جائے اور وہ عوام کے سامنے اپنا موقف رکھیں ۔