لاہور (صباح نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ پرویز الٰہی جھوٹ کی سیاست نہ کریں الزامات کے ثبوت ہیں تو عدالت کیو ں نہیں جاتے ـ صوبائی وزیر قانون نے پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی در اصل جھوٹے الزامات کی گردسے ماحول کو آلودہ کرنا چاہتے ہیںـ چوہدری برادران او ران کے حواریو ں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے ـ
پرویز الٰہی منفی ہتھکنڈوں سے اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں ـ انہوں نے کہاکہ میٹرو بس پرویز الہی کی چڑ بن چکی ہیں، عوامی افادیت کے کسی منصوبے پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتےـ پرویز الہی خاطر جمع رکھیں عوام جانتے ہیں کون سچ بولتا ہے اور کون جھوٹ !عوام نے چوہدری برادران کی سیاست کو گجرات کے قبر ستان میں دفن کردیاہے ـرانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہبازشریف نے میگا پراجیکٹس میں 200 ارب روپے سے زائد بچت کا ریکارڈ قائم کیا ـ
شہبازشریف دور کے میگا پراجیکٹس کی شفافیت کی گواہی عالمی ادارے بھی دیتے ہیں ـچین اور دیگر ممالک شفاف اور کرپشن فری ہونے کی وجہ سے پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ـ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم کو دیگر صوبوں اور ہمسایہ ملک میں بھی شروع کیاگیاہے ـ وزیر قانون نے کہاکہ پرویز الہی جانتے ہیں کہ اب ان کی اندھیری سیاست کا سورج کبھی طلوع نہیں ہوگاـچوہدری برادران کی سیاست آمریت کی مرہون منت تھی ،آمریت کا سورج ڈوبتے ہی ان کی سیاست بھی اندھیروں میں کھو گئی ـ انہو ںنے کہاکہ چوہدری برادران کو عوام او ر ان کی ضروریات سے کوئی سروکار نہیں ـ ہم قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، پرویزالہی جیسے سیاستدان اندھیروں کی جانب گامزن ہیں۔