• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگولا کی پارلیمنٹ نے صدر کے اختیارات محدود کر دئیے

لوآنڈا (خبر ایجنسی) افریقی ملک انگولا کی پارلیمنٹ نے اس مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب صدر کے وسیع اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے،صدراتی اختیارات میں سکیورٹی اور ڈیفنس کے امور میں کمی کی گئی ہے، اس قانون کا اطلاق موجودہ صدر خوصے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس کے بعد منتخب ہونے والے صدر پر ہو گا۔ صدر سانتوس 1979سے منصب صدارت پر براجمان ہیں،اس قانون کی منظوری کے بعد ملک کے انتہائی اہم سرکاری اہلکاروں کو کسی فوجداری رویے پر ملازمت سے برخاست کیا جا سکے گا،انگولا کےعوام رواں برس 23اگست کو نیا صدر منتخب کریں گے، موجودہ وزیر دفاع خوآؤ لورینکو مرکزی صدارتی امیدوار ہیں۔

تازہ ترین