• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے، پروفیسر شاہد اقبال

والسال (پ ر) مقبوضہ کشمیر کے جلا وطن رہنما پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر نذیر احمد قریشی، سید یوسف نسیم شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں تارکین وطن سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ایشیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا مودی سرکاری نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشیوں اور کرفیو کے کڑے پہروں سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔

اب تک ایک لاکھ کے قریب افراد شہید کردئیے گئے ہیں۔ بڑی طاقتیں اپنے مفاد کے لیے خاموش ہیں، نام نہاد انسانی حقوق علمبردار اگر یورپ میں مکھی بھی مر جائے تو واویلا کرتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر جل رہا ہےاور یہ خاموش ہیں۔

انہوں نے برطانیہ کے پاکستانی و کشمیری تارکین وطن کو مسئلہ کشمیر پر جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکہ، برطانیہ میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر ایوب ٹھاکر، پروفیسر شاہد، نذیر احمد قریشی، راجہ شوکت، راجہ سکندر سمیت تمام کشمیری پاکستانی قوم کی شان دار خدمات ہیں، کشمیری اس جدوجہد پر شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین