• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکری حادثے میں جاں بحق ہونےوالے پروفیسرز کیلئے تعزیتی ریفرنس

 ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم کیجانب سے ایمرسن کالج میں چکری حادثے میں جاں بحق ہونے والے پروفیسرز کے لئے تعزیتی ریفرنس انعقاد کیا گیا ،  تقریب میں  پروفیسررائوذولفقار ، پروفیسررائو ارشاد اورپروفیسر ظفراقبال کی تعلیمی خدمات کو سراہا گیا، اس مو قع پر پروفیسر  رانا محمد اکبر نے کہا کہ تینوں پروفیسرز علم دوستی کے باعث اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے رانا محمد اقبال نےکہا کہ پروفیسرز قومی اثاثہ تھے ، رانا محمد تصویر نے کہا کہ پروفیسرز نے معاشرے میں شعور اور علم کی روشنی کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کی ، اس موقع پر رائو فیضان ، رانا اکبر سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین