چارسدہ میں درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
چارسدہ کے علاقہ سرکی میں دو گروپوں میں درختوں کی ملکیت کا تنازعہ تھا۔ درخت کاٹنے پر دونوں گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔