راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ سیاسی گفتگو کروں۔
پنجاب ہاؤس میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا جب کہ میری پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی لیکن لاہور دھماکے کے بعد میرے لئےسیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا اسلئے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر گفتگو کروں، اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔