• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اےفرح منظورکی خودکشی کی کوشش‘طبی امدادکےبعدنشتر اسپتال منتقل

وہاڑی،ملتان (نمائندہ جنگ) ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظورکی مبینہ طورپرزہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کی کوشش،حالت غیرہونےپرڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی میں طبی امدادکےبعدنشتراسپتال ملتان منتقل کردیاگیاجہاں انہیں آئی سی یومیں رکھاگیاہے۔

وہاڑی ہسپتال  کےمطابق فرح منظورنےگندم میں رکھنےوالی گولیاں کھائی ہیں جبکہ ان کےبھائی کاکہناہےکہ بی پی اورشوگرہائی ہونےپرانسولین لگانےسےطبیعت خراب ہوئی۔نشتر ہسپتال کےڈاکٹروں کاکہناہےکہ آئندہ چندگھنٹے نہایت اہم ہیں،انہیں بھرپورطبی امدادفراہم کی جارہی ہے،دوسری طرف نشترآنیوالےان کےشوہربھی مکمل طورپر لاعلم تھے کہ ان کی بیوی نے کیاکھالیا ہے۔

یادرہےکہ فرح منظور کو ان کی خدمات پر مریم نوازنےتہمینہ دولتانہ کی تجویزپر خصوصی نشست پر ایم پی اے منتخب کروایا تھا،ان کی شادی لاہور کی نجی پبلسٹی کمپنی کےمالک شیخ محمدافضل سے2003 ءمیں ہوئی،ان کی کوئی اولادنہیں۔اہل علاقہ کےمطابق فرح منظورکابعض لوگوں سےلین دین کاتنازع بھی چل رہا تھا۔

تازہ ترین