• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو نیا وزیراعظم بنایا جائے‘ رحیم خان

پشاور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رحیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں چوہدری نثار کو ہی نیا وزیراعظم بنایا جائے‘ پارٹی وہ ہی اس عہدے کے اہل ہیں‘ چوہدری نثار کی خدمات اور وفاداری کسی سے پوشیدہ نہیں‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ناراضی بجا ہے‘ انہیں نظر انداز کیاگیا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوئے‘ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں چوہدری نثار ہی تھے جو نواز شریف کے ساتھ ڈٹے رہے اب جبکہ وزیراعظم پر ایک مشکل گھڑی ایک اور آن پڑی ہے تو نااہلی کی صورت میں نواز شریف کو خود جا کر چوہدری نثار کو منانا چاہیے اور انہیں ہی نیا وزیراعظم نامزد کیا جائے یہ فیصلہ پارٹی رہنما اور کارکن بھی مانیں گے ‘ چوہدری نثار کے بغیر پارٹی کا مستقبل تاریک ہو نے کا خدشہ ہے ۔
تازہ ترین