• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹانے کا اعلان

Israel Removed Metal Detectors From Al Aqsa Mosque

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔فیصلہ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاجس کے بعدرات گئے مسجد الاقصیٰ کے داخلی راستوں پر لگے میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹا دیئے گئے۔

میٹل ڈیٹیکٹر ز کی تنصیب کے بعد فلسطینوں نے شدید احتجاج کیا تھااور اس دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 فلسطینی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے 14 جولائی کو 2 اسرائیلی پولیس گارڈز کی ہلاکت کے بعد میٹل ڈیٹیکٹرز لگائے تھے۔

اس سے پہلے ترکی نے کہا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصی میں داخلے کی پابندی لگاکر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کا مذاق اڑارہا ہے۔

ادھر اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کر کے مسجد اقصیٰ میں تعینات اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور رکاوٹیں ہٹانے پر زور دیا تھاجبکہ اقوام متحدہ نے بھی جمعے تک معاملے کا حل نکالنے پر زور دیا تھا۔

تازہ ترین