راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) این ٹی ڈی سی کے پاور ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث جڑواں شہروں کے متعدد گرڈ سٹیشنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے منقطع رہی۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق یہ خرابی پاور ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ہوئی جس سے سنگ جانی کے قریب مین لائن میں فالٹ پیدا ہو گیا۔ اس طرح کمال آباد‘ پیرودھائی، کے ٹی ایم، آئی 16اور ویسٹرج گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے۔ رات گئےآئیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا سے آنے والی 220کے وی کی لائن میں خرابی پیدا ہونے سے دوبارہ مختلف علاقوں میں منقطع ہو گئی ۔ترجمان نے بتا یاکہ رات گئے بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری تھیں اس دوران گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کا برا حال تھا ۔