راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر چینی خاتون کو جنسی طورپرہراساں کرنے والے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوگرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ ریلوے جاویداقبال نے بتایاکہ دوچینی خواتین اورایک مرد ریل کارکے ذریعے لاہورجانے کے لئے منگل کی سہ پہرراولپنڈی ریلوے سٹیشن آئے جہاں ان میں سے ایک خاتون ریل کے کیبن میں سوارہوئی جب کہ اس کے دیگرساتھی ریلوے سٹیشن پرخریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران ڈیوٹی پرموجودکانسٹیبل نویداشرف کیبن میں جاگھسا اوروہاں موجودچینی خاتون وانگ ژوئی کو جنسی طورپرہراساں کیا ،چینی خاتون نے بعدازاں اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے پولیس سٹیشن جاکرتحریری درخواست دی جس میں اس نے مؤقف اختیارکیاکہ ملزم کانسٹیبل نے کیبن میں گھس کر اسے سیلفی بنانے کاکہا اوراسی دوران کیبن کادروازہ بندکرکے اس سے زبردستی فحش حرکتیں کرتے ہوئے جنسی طورپرہراساں کرتارہا ۔ایس ایچ اوکے مطابق ملزم کانسٹیبل کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔