راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اراضی کے تنازع پر دائر کی جانے والی اپیل پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 29اگست تک سمن جاری کر دیئے، مظفر وغیرہ نے موضع چکری میں چھ کنال اراضی کے تنازع پر چوہدری نثار علی خان کو فریق بناکر سول جج راولپنڈی کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا جو عدالت نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا اس فیصلے کیخلاف مظفر وغیرہ نے اپیل دائر کی ہے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جواب دعویٰ کے لئے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔