لاہور(نمائندہ جنگ) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،پرویز مشرف نے دھماکے کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، ملک میں دہشتگرد وں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا فوری تدارک ہی اس مسئلے کا حل ہے، دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر ملکی صورتحال و حکومتی اداروں کو اپنی پریشانیوں میں مگن دیکھ کر موقع غنیمت جا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھنی چاہئے۔