• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر سلیم ملک ق لیگ اسپورٹس ونگ کے انچارج مقرر

Saleem Malik Took A Charge In Charge Of Q League Sports Wing

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی،انہیں ق لیگ اسپورٹس ونگ کا انچارج بنادیا گیا ہے۔

سابق کپتان سلیم ملک نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ وقت سلیم ملک کے فیصلے کو درست ثابت کرےگا۔

سلیم ملک نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،چوہدری برادران کی سیاست رواداری اور شرافت کی اعلیٰ مثال ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے پانچ سالہ دور میں صوبے میں جو ترقیاتی کام کیے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

تازہ ترین