• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی باغیوں کے لیے امدادی پروگرام خطرناک تھا،ٹرمپ

Funding Programme For Syrian Rebels Was Dangerous Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے باغیوں کا امدادی پروگرام بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ یہ بہت خطرناک اور وسائل کا ضیاع تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک امریکی اخبار نے بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں کے لیے خطرناک اور رقوم کے ضیاع کے پروگرام کو ختم کرنے سے متعلق حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا ہے۔

تاہم بعض حلقوں کی جانب سے شامی باغیوں کی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے لیے صلاحیت کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا تھا جبکہ اس دوران سخت گیر جنگجو گروپ ( داعش) کا بھی ظہور ہو گیا تھا اور امریکا کے تربیت یافتہ بہت سے باغی جنگجو داعش میں شامل ہوگئے تھے۔

گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران میں شامی باغیوں کو روسی اور شامی فوج کی مشترکہ کارروائیوں اور تباہ کن فضائی بمباری کے نتیجے میں پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ شمالی شہر حلب میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بشارالاسد مخالف بعض دھڑوں کو داعش کے خلاف لڑنے والے امریکا کے حمایت یافتہ دھڑوں میں ضم کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین