اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ وزیر داخلہ ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں ایک موقف اختیار کیا جس کے بعد انہیں پارٹی کے تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ کا یہ موقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیونکر ہوا اور کیا اسکی وجہ انکا وہ موقف ہے جو انہوں نے پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں لیا یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا یہ بھی موقف ہے کہ جب تک ان معاملات کی وضاحت نہیں ہوتی تب تک مسئلے کو مثبت انداز سے سلجھانے میں دقت رہے گی۔