• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دہشتگردی ،جنوبی افریقہ و برطانیہ سےمعاملہ اٹھایا جائیگا،چوہدری نثار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں رینجرز کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی،وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کو اس سلسلے میں مفصل ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، رینجرز کی جانب سے بھیجے جانے والے ریفرنس کی روشنی میں معاملہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی حکومت سے اٹھایا جائے گا،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ بات سنگین اور انتہائی قابل تشویش ہے کہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی سر زمین کراچی میں قتل و غارت اور دہشت گردی کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں سے واضح ثبوت کے ہمراہ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین