• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء سےریکارڈ کئے گئےزمین کے دلکش مناظر

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاء نورد جیک نے زمین کی ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جو یقیناًدیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔

ویڈیو میں زمین کی سطح کے گِرد ترتیب پائی گئیں ’’ارَورا‘‘ لہروں کوواضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

یہ قدرتی رنگین لہریں سورج سے خارج ہونیوالے مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آئیں جو زمین کے گِرد گھیرا ڈالے منظر کو چار چاند لگاتی نظر آرہی ہیں۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے نے زمین کو خوبصورتی کوکئی گنا بڑھا دیا جبکہ رات کے وقت خلاء میں موجود ستارے اور زمین پر محوِ حرکت بادل مل کر ایسامنظر تخلیق کر رہے ہیں کہ دیکھنے والے یقیناًاس ویڈیو کو بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

 

تازہ ترین