عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےایک بارپھر مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کومنشیات فروش قرار دے دیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے بھی 5،5سوکلو ایفی ڈرین دے دیں تاکہ میں بھی دو جگہوں سے الیکشن لڑ سکوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ500 کلوایفی ڈرین کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حنیف عباسی کو اتنے ہی ہرجانے کا نوٹس ملا ہے ،یہ ایفی ڈرین اسمگل کر کے پیسے کماتے ہیں، پھر الیکشن لڑتے ہیں ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے، ثبوت عدالت میں دوں گا ۔ حنیف عباسی نے دوائی کے نام پر ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا اور ایفی ڈرین اسمگل کردی ۔
انہوں نے کہا کہ پاناما نمٹ گیا تو اقامہ بھی چونگے میں نمٹ جائے گا۔