وفاقی وزیرداخلہ کے ترجمان نے چوہدری نثار کے استعفے سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔
ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا یہ ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کروں، وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا تھا اس لئے میڈیا اس حوالے سے سیاق و سباق کو مد نظر رکھے۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جس دن پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اس دن وہ وزارت، قومی اسمبلی اور سیاست سے استعفیٰ دے دیں گے۔