وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی اقامہ یا کسی ملک میں رہائش کا اجازت نامہ نہیں ہے، وہ پاکستانی شہری ہیں۔
اسحاق ڈار کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس پاکستان کے سوا کسی ملک کی قومیت نہیں ہے، وزیرخزانہ 2002 سے 2008 تک متحدہ عرب امارات میں مالی مشیر رہے، یہ تفصیلات وہ اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کر چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مالی مشیر کےطورپرکام کرنے کے لیے اسحاق ڈارکوسرکاری طورپراقامہ جاری کیا گیا تھا جو ان کے وزیر بننے سے پہلے 31مارچ 2008 کو ختم ہو گیا ۔