اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دینے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزراء نے انہیں بریف کیا۔ اس پر وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دینے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ چوہدری نثار علی خان کو منانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔