کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 19؍ کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ژوب ڈویژن تعینات کیاہے۔
جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکریٹری کالجز، ہائز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری پر فائز تھے۔ واضح رہے ژوب ڈویژن چھ اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور بارکھان پر مشتمل ہے۔