• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانی ہوا اوربارش،ڈیرہ مرادجمالی ،سبی کے درمیان 2ٹاورزگرگئے

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ 26جولائی (بدھ) کی شام 220KV گدو۔ سبی اوراوچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے جس کے باعث مستونگ، نوشکی،بولان،چاغی، یارو اورپشین کے علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کچھ دیربعد کیسکونے متبادل ذرائع سے مذکورہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی۔ بعدازاں اگلے روز (جمعرات) کی صبح پیڑولنگ کے دوران معلوم ہواکہ شدیدطوفانی ہوائوں اوربارش کی وجہ سے ڈیرہ مرادجمالی اورسبی کے درمیان 220KVگدو۔ سبی اوراوچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز (نمبر471اور472) گر گئے ہیں جبکہ ٹاورنمبر416کوجزوی نقصان پہنچاہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ 220KV گدو۔ سبی اوراوچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے کیسکوکے سسٹم میں مزید برقی قلت پیداہوگئی ہے جسے لوڈمینجمنٹ کے تحت کوئٹہ سمیت سبی،بولان، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، نوشکی اوردالبندین کے علاقوںمیں اضافی لوڈشیڈنگ کے ذریعہ پوراکیاجارہاہے ۔ کیسکوترجمان نے کہاکہ طوفانی ہوائوں اوربارشوں سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعدنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(NTDC)کی زیرنگرانی شروع کیاجائے گا۔
تازہ ترین