• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب کے محکمہ اوزان وپیمائش کے انسپکٹرکے رویے کا نوٹس لیاجائے،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ سید تاج آغا حضرت علی اچکزئی سیدقیوم آغا اللہ داد ترین سعد اللہ اچکزئی انجمن تاجران ژوب کے صدر حاجی جمعہ رحیم بھٹو شیرانی باران کلیوال نے مشترکہ بیان میں سیکرٹری لیبر ڈائریکٹراوزان و پیمائش کی توجہ مذکورہ محکمہ کے انسپکٹر کی تاجر دشمنی کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے پہلے بھی اس کے ناروا اورتاجر دشمن عمل کی وجہ سے ژوب سے ٹرانسفر کرایاجاچکا ہے مگر اس نے سفارش کے ذریعے دوبارہ ژوب تبادلہ کرایا ہے اور مذکورہ افسر ژوب کے دکانداروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ افسر انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے گزشتہ دنوں اوزان و پیمائش چیکنگ کے نام پرژوب شہر کے ایک سو دس دکانداروںپر جرمانے عائد کئے گئے فی دکاندار کو دو ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور ہر دکاندر کو جرمانے کی پیشی بھگتنے کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لورالائی جاناپڑتا ہے جس سے دکاندار کا خرچہ ہوتا ہے اور پورا دن ضائع ہوجاتا ہے بیان میں مذکورہ افسر کو فوری طورپر تبدیل کرنے اور اوزان و پیمائش کی پیشاں لورالائی کے بجائے ژوب میںرکھنے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین