• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس,چوہدری نثار بھی شریک

Important Meeting Before The Panama Decision Presided Over By The Prime Minister

وزیراعظم کی زیر صدارت پاناما فیصلے سے قبل اہم مشاورتی اجلاس میں عدالتی فیصلے اور بعد کی صورت حال پرمشاورت جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں وزراا و رمشیر شریک ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رفیق، احسن اقبال، امیرمقام ،عرفان صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کا فیصلہ وزراء اور قریبی رفقاء کے ساتھ سنیں گے اور فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین