• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے فیصلہ تسلیم کرکے بحران پیدا نہیں کیا، فضل الرحمان

Nawaz Sharif Obey The Decision Did Not Create A Crisis Fazal Ur Rehman

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ذمہ دارانہ فیصلوں کا تقاضا کرتی ہے اور یقین ہے مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے وزیراعظم نے عدالت کا احترام کیا ہے، بطور اتحادی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر باضابطہ ردعمل مسلم لیگ (ن) کا ردعمل آنے کے بعد دوں گا۔

تازہ ترین