اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اور عمران خان کو شاباش دی ہے۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی میں 5 افراد اور اداروں کا کردار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کردار بڑا مثبت ہے۔
سپریم کورٹ کے علاوہ دوسرا اہم کردار جے آئی ٹی ہے تیسرا کردار آزاد میڈیا اور عمران خان ہیں۔