کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیداروں کا اجلاس صوبائی صدر محمداقبال شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں سینئر نائب صدر رحمان خان مینگل صوبائی جنرل سیکرٹری محمدطارق کدیزئی وائس چیئرمین حاجی محمدخان خلجی نائبصدر نیاز محمدبغتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدطاہر جونیئر نائب صدر غلام مرتضیٰ جوگیزئی جوائنٹ سیکرٹری فقیر محمد فنانس سیکرٹری محمدانورانفارمیشن سیکرٹری فیض محمدبگٹی سرپرست اعلیٰ امین اللہ نے شرکت کی اجلاس میں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیاگیا اس کے علاوہ تمام اضلاع ویونٹ کے حلف برادری پروگرام جلد سےجلد کرانے کا بھی فیصلہ کیاگیا اسی طرح حقوق بالخصوص حالیہ جدوجہد کے ثمرات ممبران تک پہنچانے کیلئے مذاکراتی کمیٹی محکمہ صحت کے حکام بالا سے ملاقاتیں تیز کرنے کابھی فیصلہ کیا اجلاس میں ضلع ژوب وشیرانی کے الیکشن کرانے کا فیصلہ کراتے ہوئے اس کا شیڈول جلد جاری کرنے کا اعلان ہوا جلاس میں سروس اسٹرکچر پرعملدرآمد کویقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔