راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عرفان احمد خان نیازی کہا ہے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں نے ثابت کر دیا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے۔ وکلا نے قانون کی بالا دستی کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آنے والے وقتوں میں بھی وکلا برادری قانون کی بالادستی کیلئے کام کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے وکلا نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر اچھے کام کو پروموٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وکلاء نے ماضی میں بھی پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے قربانی دی تھی اور آئند ہ بھی اس کام کو اپنے فرائض کی طرح انجا م دیتے رہیں گے۔