رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا،40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے، موٹر وے پولیس نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ ظاہر پیر کے قریب قومی شاہراہ پرپیش آیا حادثے میں آئل ٹینکر میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے، موٹر وے پولیس، پنجاب، پولیس، ریسکیو، فائر بریگیڈ، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس و دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔
ٹینکر کراچی سے پیٹرول لےکر پنجاب جا رہاتھا۔